برلن،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رواں برس جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن بہت کم واقعات میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت کے اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ رواں برس جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن بہت کم واقعات میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں ملوث 21افراد کو سزائیں دی گئیں۔ جرمنی میں اس برس اپریل اور جون کے درمیان سولہ مسلمان اسلاموفوبیا پر مبنی حملوں کے باعث زخمی ہوئے۔اس کے مقابلے میں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک بھر میں ایسے صرف دو واقعات پیش آئے تھے۔ وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار جرمن پارلیمان میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی رکن اْولا یلپکے کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیے ہیں۔